آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے مطلوبہ تعداد پوری نہ ہوسکی
21 Dec 2024 21:37
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن پر مطلوبہ تعداد میں ارکان کے دستخط نہ ہونے کے باعث اجلاس نہ بلایا جا سکا، اجلاس بلانے کیلئے مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کی تھی۔
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے مطلوبہ تعداد پوری نہ ہوسکی۔ ریکوزیشن پر مطلوبہ تعداد میں ارکان کے دستخط نہ ہونے کے باعث اجلاس نہ بلایا جا سکا، اجلاس بلانے کیلئے مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کی تھی۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کی ریکوزیشن پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے صدور نے دستخط کئے۔ ریکوزیشن پر پی ٹی آئی، مسلم کانفرنس، جے کے پی پی، نون لیگ، پیپلزپارٹی کے صدور نے دستخط کئے، حکومتی وزیر نے بھی اجلاس بلانے کے ریکوزیشن پر دستخط کئے تھے۔
خبر کا کوڈ: 1179669