QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے فواد چودھری سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

21 Dec 2024 21:01

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز پر سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے فواد چودھری سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فواد چودھری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز پر فواد چودھری پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چودھری اپنی کسی رائے کو پی ٹی آئی کے مؤقف کے طور پر پیش نہیں کر سکتے، بانی پی ٹی آئی نے آج یہ ہدایات خود دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1179664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179664/تحریک-انصاف-نے-فواد-چودھری-سے-لاتعلقی-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com