ایران خطے میں جنگ کا خواہاں نہیں، ترکی
21 Dec 2024 20:37
ترک وزیر خارجہ نے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے جنگ تھونپے جانیکے امکان پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی خطے میں جنگ نہیں چاہتا
اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے فرانسیسی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں غاصب صیہونی رژیم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان جنگ کے بارے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سوموار کے روز نشر ہونے والے فرانس-24 چینل کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ ایران و اسرائیل کے درمیان جنگ کے بارے پریشان ہیں یا نہیں؟ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت بہت زیادہ! ہاکان فیدان نے کہا کہ یہ مسئلہ کسی بھی وجہ سے چھڑ سکتا ہے اور اس کا امکان موجود ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ ایرانی جنگ نہیں چاہتے، وہ کسی بھی بڑے تنازعے سے بچنا چاہتے ہیں۔۔ یہ بات میرے ایرانی دوستوں نے مجھے براہ راست کہی ہے!
خبر کا کوڈ: 1179658