QR CodeQR Code

3 سے 4 مہینے تو عمران خان پکے جیل میں رہیں گے، علیمہ خان

21 Dec 2024 20:14

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے 2 مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگلے 3 سے 4 مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے، جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائیکورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے، القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں 6 مہینے لگ سکتے ہیں۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے 2 مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اگر 2 مطالبات پر ہماری بات مانتے ہیں تو اتوار سے زر مبادلہ نہ بھیجنے کی کال واپس لے لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1179653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179653/3-سے-4-مہینے-عمران-خان-پکے-جیل-میں-رہیں-گے-علیمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com