QR CodeQR Code

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کیا ہے؟ بنیادی تفصیلات سامنے آ گئیں

21 Dec 2024 19:54

ہر شہری کا نادرا، ایف بی آر اور ایس ای سی پی میں موجود ریکارڈ حتی کہ بجلی گیس کے بلز کی تفصیل اور بینک اکاؤنٹ سے ہونیوالی ہر ٹرانزیکشن بھی اس آئی ڈی میں فیڈ ہو گی۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس سے شہریوں کو آسانی میسر آئے گی اور وہ مزید بااختیار ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل نیشن بل پاکستان کے مطابق متعلقہ شخص کی تمام ذاتی اور مالی تفصیلات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی، یعنی ہر شہری کا نادرا، ایف بی آر اور ایس ای سی پی میں موجود ریکارڈ حتی کہ بجلی گیس کے بلز کی تفصیل اور بینک اکاؤنٹ سے ہونیوالی ہر ٹرانزیکشن بھی اس آئی ڈی میں فیڈ ہو گی۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس سے شہریوں کو آسانی میسر آئے گی اور وہ مزید بااختیار ہوں گے۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ شہری شناختی کارڈ، پاسپورٹ ہر سہولت فون پر استعمال کر سکے گا، تصدیق شدہ ڈاکیومنٹ اور ڈیجیٹل طریقے سے بزنس رجسٹرڈ کر سکیں گے۔ اس بل سے ریاست سے طاقت واپس عوام کو دی جا رہی ہے، ڈیٹا انٹر آپٹبل ابیلٹی سے سپائن کا کوئی تعلق نہیں، نئے قانون سے پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کا سفر شروع اور معیشت کو باضابطہ بنانے کا عمل تیز ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1179649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179649/ڈیجیٹل-نیشن-پاکستان-بل-کیا-ہے-بنیادی-تفصیلات-سامنے-ا-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com