QR CodeQR Code

جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، سعودیہ

21 Dec 2024 19:52

غیر ملکی میڈیا کو سعودی حکام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے جرمن حکام کو حملہ آور کے بارے میں خبردار کیا تھا، حملہ آور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انتہا پسندانہ خیالات کا اظہار کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی جانب سے جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ جرمنی کے شہر ماکدے برگ میں ایک شخص نے ہجوم پر کار چڑھا دی جس سے 4 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 41 شدید زخمی ہو گئے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس بازار پر حملے میں ملوث سعودی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اب اس واقعے کی سعودی عرب نے مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں جرمن عوام اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ غم اور یک جہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ سعودی ذرائع نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا ہے کہ سعودی عرب نے جرمن حکام کو حملہ آور کے بارے میں خبردار کیا تھا، حملہ آور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انتہا پسندانہ خیالات کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ جرمن حکام کا حملہ کرنے والے گرفتار شخص سے متعلق کہنا ہے کہ حملہ آور پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہے اور 2006ء سے جرمنی میں رہائش پزیر ہے۔


خبر کا کوڈ: 1179648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179648/جرمنی-میں-کرسمس-بازار-پر-حملے-کی-مذمت-کرتے-ہیں-سعودیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com