QR CodeQR Code

جی ایچ کیو حملہ کیس میں 10 سال سزا پانے والے دو مجرمان اڈیالہ جیل منتقل

21 Dec 2024 18:56

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل پہنچائے گئے مجرمان میں راجہ محمد احسان اور عمر فاروق شامل ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر دونوں کوملٹری کورٹ سے10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو راولپنڈی حملہ کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا پانے والے 2 مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ مجرمان کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا پانے والے 2 مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل پہنچائے گئے مجرمان میں راجہ محمد احسان اور عمر فاروق شامل ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر دونوں کوملٹری کورٹ سے10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1179638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179638/جی-ایچ-کیو-حملہ-کیس-میں-10-سال-سزا-پانے-والے-دو-مجرمان-اڈیالہ-جیل-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com