مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے مطالبات تسلیم کر لیے، نجی ٹی وی
21 Dec 2024 18:20
نجی ٹی وی کے مطابق بریک تھرو مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بریک تھرو مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء کے تحت ہی کرنے کی یقن دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پاس کیے گئے مسودے پر نوٹیفکیشن چند روز میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 1179629