QR CodeQR Code

فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے فیصلے پر عمر ایوب کا ردعمل سامنے آگیا

21 Dec 2024 18:14

عمر ایوب نے کہا کہ فوجی عدالتیں جو عام شہریوں کو سزائیں سناتی ہیں بنیادی طور پر کینگرو عدالتیں ہیں۔ فوجی عدالتیں قانونی طور پر ریاست کی عدالتی طاقت کی شراکت دار نہیں ہو سکتیں۔


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز کے خلاف ملٹری کورٹس کے سزاوں کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ فوجی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کے خلاف سنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔ زیر حراست افراد عام شہری ہیں اور ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں جو عام شہریوں کو سزائیں سناتی ہیں بنیادی طور پر کینگرو عدالتیں ہیں۔ فوجی عدالتیں قانونی طور پر ریاست کی عدالتی طاقت کی شراکت دار نہیں ہو سکتیں۔ مسلح افواج ریاست کے انتظامی اختیار کا حصہ ہیں۔ ایسی عدالتوں کا قیام عام شہریوں سمیت عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔ ایسے فیصلوں سے آئین کی بنیادی خصوصیت طاقت کی تقسیم کی نفی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1179627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179627/فوجی-عدالتوں-سے-سزاؤں-کے-فیصلے-پر-عمر-ایوب-کا-ردعمل-سامنے-آگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com