دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے، رحیم کاکڑ
21 Dec 2024 18:01
اپنے بیان میں رحیم کاکڑ نے کہا کہ ملک بھر میں دہشتگردی کیخلاف سیاسی جماعتوں کو یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنی چاہئے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء رحیم کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے۔ محمد رحیم کاکر نے کوئٹہ سے اپنے بیان میں ملک بھر اور خاص طور پر بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی وارداتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں اس اہم مسئلے پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور دہشتگردی کے عفریت سے نجات کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں، کیونکہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کا مشترکہ گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بے چینی کی ذمہ دار بھی سیاسی جماعتیں ہیں اور اس کے حل کیلئے بھی سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مہنگائی سے متعلق کہا کہ حکومتی اعداد و شمار سمیت متعدد اداروں کی رپورٹس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں خاطرخواہ کمی آئی ہے، تو اس کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچنا چاہئے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنا کردار ادا کریں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔
خبر کا کوڈ: 1179624