QR CodeQR Code

ڈیرہ مراد جمالی، علامہ مقصود ڈومکی کی کمشنر نصیر آباد سے ملاقات، متعدد مسائل پر گفتگو

21 Dec 2024 17:45

کمشنر نصیر آباد سے ملاقات میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اتحاد بین المسلمین کی علمبردار محب وطن جماعت ہے۔ جس نے ہمیشہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد کیلئے گرانقدر جدوجہد کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ایک وفد کے ہمراہ کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید قادر شاہ بخاری، ضلعی صدر سید بہار شاہ، امام بارگاہ کربلا و مسجد حسینی ڈیرہ مراد جمالی کے متولی حاجی ہدایت اللہ گورشانی اور ڈاکٹر فرحان علی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ مقصود علی ٹومکی نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین کی علمبردار محب وطن جماعت ہے۔ جس نے ہمیشہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے گراں قدر جدوجہد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسینی مسجد اور کربلائی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی کا دینی مرکز ہے۔ یہاں سے روایتی جلوس عزاء برآمد ہوتے ہیں اور سال بھر کے مختلف موقعوں پر مجالس عزاء اور دینی اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔ ایک مفاد پرست شخص کی جانب سے مسجد اور امام بارگاہ کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش سے ملت جعفریہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، لہٰذا کمشنر اس مسئلے کے حل کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اس موقع پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمان نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ امام بارگاہ کے مسئلے کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں گے اور مسجد و امام بارگاہ کے پلاٹ کا تحفظ اور احترام یقینی بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1179618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179618/ڈیرہ-مراد-جمالی-علامہ-مقصود-ڈومکی-کی-کمشنر-نصیر-آباد-سے-ملاقات-متعدد-مسائل-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com