شاہراہ بلتستان پر ٹنلز بناؤ مہم کے تحت گلگت سے سکردو طلباء کا پیدل مارچ شروع
21 Dec 2024 15:54
بی ایس ایف گلگت یونٹ کے مطابق جگلوٹ سکردو روڈ پر آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں مگر متعلقہ تعمیراتی کمپنی اور حکومت کی جانب سے اب تک کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس سے مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں زیر تعلیم بلتستان کے طلباء نے شاہراہ بلتستان پر "ٹنلز بنائے زندگی بچائو مہم " کے تحت آج سے پیدل گلگت سے سکردو تک مارچ شروع کر دیا۔ بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت یونٹ کے مطابق بلتستان کے طلبا آج دسمبر بروز ہفتہ گلگت سے پیدل سکردو کی جانب پیدل مارچ کیا ہے، جس میں گلگت میں مقیم بلتستان کے ہر درد دل رکھنے والے خصوصا جوانوں کو خصوصی شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بی ایس ایف گلگت یونٹ کے مطابق جگلوٹ سکردو روڈ پر آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں مگر متعلقہ تعمیراتی کمپنی اور حکومت کی جانب سے اب تک کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس سے مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ پیدل مارچ مہم کا مقصد جگلوٹ سکردو روڈ پر ٹنلز بنوانا اور مسافروں کی جان بچانے کے لیے حکام بالا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ مارچ 3 دن میں سکردو پہنچے گا جہاں یادگار چوک پر بلتستان کے عوام بھرپور استقبال کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1179591