مقبوضہ کشمیر، مزید کئی کشمیری بھارتی جیل میں منتقل
21 Dec 2024 13:07
ذرائع کے مطابق جن لوگوں کو بھارتی ریاست اتر پردیش کی جیل میں منتقل کیا گیا ان میں جموں کشمیر مسلم لیگ کے رہنما عبدالاحد پرہ، عبدالرشید وانی، مدثر احمد، شوکت گنائی، اسحاق احمد اور غلام محمد دیگر شامل ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مزید ایک درجن سے زائد کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے سے بھارتی جیل میں منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن لوگوں کو بھارتی ریاست اتر پردیش کی جیل میں منتقل کیا گیا ان میں جموں کشمیر مسلم لیگ کے رہنما عبدالاحد پرہ، عبدالرشید وانی، مدثر احمد، شوکت گنائی، اسحاق احمد اور غلام محمد دیگر شامل ہیں۔ انہیں سرینگر سینٹرل جیل اور جموں کی جیل سے بھارتی جیل میں منتقل کیا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مزید کشمیری نظربندوں کو بھی بھارتی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا اور اس حوالے سے فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کئی حریت رہنما پہلے ہی جھوٹے مقدمات میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند ہیں جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی اور دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1179555