QR CodeQR Code

صدر آزاد کشمیر کی زیر صدارت یونیورسٹی آف پونچھ روالاکوٹ کا 27 وان سینٹ اجلاس

21 Dec 2024 10:30

اس موقع پر چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کا 27واں سینٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر محمد ادریس عباسی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد طیب، پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالق یونیورسٹی آف پونچھ، رجسٹرار جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالرؤف خان اور دیگر سینٹ ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سینٹ ممبران کو جامعہ پونچھ میں تعلیمی سرگرمیوں اور جاری پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جامعہ پونچھ کے چھوٹا گلہ کیمپس کی تعمیر کا آغاز جلد ہی 3.6بلین روپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد جلد صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے دست مبارک سے رکھیں گئے۔ 

اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں معیار تعلیم کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوششیں کیں جائیں اور یونیورسٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے جبکہ اس سلسلے میں جامعہ پونچھ کے چھوٹا گلہ کیمپس کا سنگ بنیاد میں خود راولاکوٹ آ کر رکھوں گا۔ چھوٹا گلہ کیمپس کی تعمیر سے پونچھ میں یونیورسٹی سٹی وجود میں آئے گی جس سے پونچھ میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور پونچھ کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 1179527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179527/صدر-آزاد-کشمیر-کی-زیر-صدارت-یونیورسٹی-آف-پونچھ-روالاکوٹ-کا-27-وان-سینٹ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com