QR CodeQR Code

غزہ میں صیہونی فوجیوں کے درمیان استشہادی کارروائی

20 Dec 2024 22:10

فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے اعلان کیا کہ انہوں نے بدر 1 میزائل اور متعدد 107 راکٹوں سے نتساریم کے علاقے جنوبی غزہ میں قابض فوج کے کمانڈ اور کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ کی جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار، ایک فلسطینی مجاہد نے ایک پیچیدہ اور دھوکہ دہی پر مبنی کارروائی کے ذریعے صیہونی قابض فوجیوں کے درمیان نفوذ کر کے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ فارس نیوز کے مطابق عزالدین قسام بریگیڈز نے اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی مجاہد نے آج دوپہر جبالیا کیمپ (شمالی غزہ) میں پہلے ایک صیہونی نشانہ باز اور اس کے ساتھی کو قریبی فاصلے سے ہلاک کیا، پھر ایک گھنٹے بعد ان کے لباس پہن کر دیگر صیہونی فوجیوں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اس استشہادی کارروائی میں 6 صیہونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔ یہ غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد فلسطینی رزمندگان کی پہلی استشہادی کارروائی ہے۔ عزالدین قسام نے ایک اور اعلان میں بتایا کہ خان یونس کے مشرق میں صیہونی فوجی اڈے ماجین پر ایک انتحاری ڈرون الزواری کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ دوسری جانب، فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے اعلان کیا کہ انہوں نے بدر 1 میزائل اور متعدد 107 راکٹوں سے نتساریم کے علاقے (جنوبی غزہ) میں قابض فوج کے کمانڈ اور کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

المجاہدین بریگیڈز نے بھی کہا کہ انہوں نے وسطی غزہ میں البریج کیمپ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ یہ حملے اس وقت جبالیا کیمپ میں جاری ہیں، جب غزہ کی جنگ کو 441 دن گزر چکے ہیں۔ صیہونی قابض فوج غزہ کی مزاحمت کو دبانے کے لیے ہر ممکن جرم کر رہی ہے اور شمالی غزہ اور جبالیا کیمپ کو 45 دن سے محاصرے میں رکھا ہوا ہے۔

شمالی غزہ میں 60 صیہونی فوجی ہلاک

ان واقعات کے دوران، حماس نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ میں صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے 60 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے اور درجنوں فوجی گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1179498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179498/غزہ-میں-صیہونی-فوجیوں-کے-درمیان-استشہادی-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com