QR CodeQR Code

اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں فضائی بمباری، 12 افراد شہید

20 Dec 2024 23:58

غزہ کی وزارت صحت کے تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک صہیونی فوج کے حملوں میں 45,129 فلسطینی شہید اور 107,338 زخمی ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی غزہ میں ایک رہائشی گھر پر بمباری کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج شام (جمعہ) شمالی غزہ میں ایک اور ظلم و ستم کی خبر دی، جس کے نتیجے میں اب تک 12 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں سات بچے شامل ہیں۔ خبر رساں ایجنسی شہاب کے مطابق، صیہونی قابض فوج نے جبالیا کیمپ میں ایک رہائشی گھر کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ یہ کیمپ 45 دنوں سے سخت ترین حملوں اور مکمل محاصرے کا شکار ہے۔

قابض صہیونی فوج نے 15 اکتوبر کو جبالیا کیمپ اور شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا اور ان علاقوں میں انسانی امداد کی راہ میں متعدد رکاوٹیں کھڑی کیں۔ اشغالگروں نے شمالی غزہ کو جنگی زون قرار دیا ہے۔ اس دوران غزہ کے طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی صبح سے اب تک صیہونی قابض فوج کے حملوں کے نتیجے میں 31 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک صہیونی فوج کے حملوں میں 45,129 فلسطینی شہید اور 107,338 زخمی ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1179496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179496/اسرائیل-کی-جانب-سے-شمالی-غزہ-میں-فضائی-بمباری-12-افراد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com