ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام پارا چنار روڈ کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی
20 Dec 2024 23:25
ریلی کی قیادت ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی اور مولانا افضل جعفری نے کی جبکہ مخدوم نئیر شمسی، عمار صدیقی، اسد صدیقی، ڈاکٹر باقر کھاکھی اور راجہ مجتبی سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کے پی کے حکومت اور وفاقی حکومت سے ٹل پاراچنار روڈ کھولنے کا مطالبہ کیا۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام پاراچنار میں ہونے والے ظلم اور ٹل پاراچنار روڈ کی بندش کی وجہ سے بدترین انسانی المیہ کے خلاف جامع مسجد مومن آباد سے علمدار چوک سورج میانی ملتان تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی اور مولانا افضل جعفری نے کی اور شرکا سے خطاب کیا۔ ریلی میں مخدوم نئیر شمسی، عمار صدیقی، اسد صدیقی، ڈاکٹر باقر کھاکھی اور راجہ مجتبی سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کے پی کے حکومت اور وفاقی حکومت سے ٹل پاراچنار روڈ کھولنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 1179471