QR CodeQR Code

پاکستان میں کتنے مدارس رجسٹرڈ ہیں، تفصیلات سامنے آ گئیں

20 Dec 2024 18:14

محکمہ وزارت تعلیم کے مطابق ملک بھر میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم کے ذریعے رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 17 ہزار 738 ہے۔ رجسٹر مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 520 ہے۔ پنجاب میں 6 لاکھ 64 ہزار 65 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ سندھ میں 1 لاکھ 88 ہزار 182، بلوچستان میں 71 ہزار 815 طلبا زیر تعلیم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ محکمہ وزارت تعلیم کی جانب سے سینیٹ میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق تحریری جواب دیدیا گیا۔ محکمہ وزارت تعلیم کے مطابق ملک بھر میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم کے ذریعے رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 17 ہزار 738 ہے۔ رجسٹر مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 520 ہے۔ پنجاب میں 6 لاکھ 64 ہزار 65 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ سندھ میں 1 لاکھ 88 ہزار 182، بلوچستان میں 71 ہزار 815 طلبا زیر تعلیم ہیں۔ کے پی میں 12 لاکھ 83 ہزار 24، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 787 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اسلام آباد میں 11 ہزار 301 جی بی میں 4 ہزار 346 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ وزارت تعلیم  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مدارس کی براہ راست کوئی فنانسنگ نہیں کی۔ ڈی جی آر ای نے 598 مدارس کو  ایک ہزار 196 اساتذہ فراہم کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1179418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179418/پاکستان-میں-کتنے-مدارس-رجسٹرڈ-ہیں-تفصیلات-سامنے-ا-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com