QR CodeQR Code

انسانی اسمگلروں کے سہولت کار ایف آئی اے اہلکاروں کی نشاندہی کی ہدایت

20 Dec 2024 17:55

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے تحقیقات جلد مکمل کرکے ٹھوس سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ پاکستان کیلئے دنیا میں بدنامی کا باعث بنتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو انسانی اسمگلروں کے سہولت کار فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اہلکاروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ 2023 کے کشتی حادثے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی میں سست روی سے کام لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے تحقیقات جلد مکمل کرکے ٹھوس سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ پاکستان کیلئے دنیا میں بدنامی کا باعث بنتی ہے۔ اجلا س میں وزیراعظم شہباز شریف کو یونان کشتی حادثے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1179408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179408/انسانی-اسمگلروں-کے-سہولت-کار-ایف-آئی-اے-اہلکاروں-کی-نشاندہی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com