لاہور، محکمہ داخلہ پنجاب میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں خصوصی تقریب
20 Dec 2024 11:50
سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ کرسمس کی خوشی میں مسیحی ملازمین کو بطور عیدی اعزازیہ بھی دیا گیا اور حکومت پنجاب کے احکامات پر مسیحی ملازمین کو مکمل تنخواہ بھی کرسمس سے قبل دی جا رہی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ کرسمس کی خوشی میں مسیحی ملازمین کو بطور عیدی اعزازیہ بھی دیا گیا اور حکومت پنجاب کے احکامات پر مسیحی ملازمین کو مکمل تنخواہ بھی کرسمس سے قبل دی جا رہی ہے۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان نے اس موقع پر مسیحی ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ محکمے کا اہم جزو ہیں اور ہم سب مل کر آپ کی خوشی میں شریک ہیں۔
انہوں نے مسیحی ملازمین اور کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی عثمان خالد، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عمران حسین رانجھا، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس ڈاکٹر ذیشان حنیف، ڈپٹی سیکرٹری ہوم تسنیم علی خان، ڈپٹی سیکرٹری مانیٹرنگ اینڈ انٹرنل آڈٹ توصیف صبیح گوندل، ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل ماہم آصف، ڈپٹی سیکرٹری پولیس عدنان زاہد، سیکشن افسران اور مسیحی ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 1179360