QR CodeQR Code

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات

ضلع کرم کی صورتحال، آئی پی پیز کے معاملات سمیت دیگر باہمی امور پر تفصیلی گفتگو

20 Dec 2024 11:40

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی ترجیح ہے، حکومت کرم کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فلسطین کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، جس پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہر فورم پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹرز منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان اور خیبرپختونخوا خصوصاً ضلع کرم اور پاراچنار کے حالات پر گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے حوالے سے بھی امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا، جس پر انہوں نے کے الیکٹرک سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی ترجیح ہے، حکومت کرم کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فلسطین کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، جس پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہر فورم پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1179359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179359/وزیر-داخلہ-محسن-نقوی-کی-امیر-جماعت-اسلامی-حافظ-نعیم-الرحمان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com