QR CodeQR Code

سیٹلائٹ ٹاون شپ منصوبہ ماحولیاتی تباہی کا باعث بن سکتا ہے، محبوبہ مفتی

20 Dec 2024 10:31

سری نگر میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران پی ڈی پی کی صدر کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبے سے جموں و کشمیر کا ماحولیاتی توازن بگڑ سکتا ہے اور اس کی زرعی معیشت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے سیٹلائٹ ٹائون شپ منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ منصوبہ ماحولیاتی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ مذکورہ منصوبے سے جموں و کشمیر کا ماحولیاتی توازن بگڑ سکتا ہے اور اس کی زرعی معیشت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے منصوبے کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا سیٹلائٹ ٹاﺅن شب منصوبے کا مقصد سرینگر کی گنجان آبادی کے معاملے کو حل کرنا اور مقامی آبادی کو گھر فراہم کرنا ہے یا پھر ان گھروں میں غیر کشمیری لوگوں کو لا کے بٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابہام بہت ہی پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام اس منصوبے کے طویل مدتی ماحولیاتی اور اقتصادی نتائج کو نظر انداز کر رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ زرخیز کھیتوں کو تباہ کرنے کے ناقابل تلافی نتائج ہوں گے۔ محبوبہ مفتی نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ ٹاون شپس کے لیے 1.20 لاکھ کنال سے زائد زرخیز زرعی اراضی کی تبدیلی کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔


خبر کا کوڈ: 1179350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179350/سیٹلائٹ-ٹاون-شپ-منصوبہ-ماحولیاتی-تباہی-کا-باعث-بن-سکتا-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com