QR CodeQR Code

بشار الاسد دور کے عہدیداروں کیخلاف کارروائی کی تیاری، فہرست تیار

19 Dec 2024 21:05

دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق عبوری حکومت نے بشار الاسد دور کی 20 شخصیات پر مشتمل فہرست تیار کرلی اور ان شخصیات کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد مانگ لی۔


اسلام ٹائمز۔ شام کی عبوری حکومت نے بشار الاسد حکومت میں شامل عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی تیاری کرلی ہے۔ دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق عبوری حکومت نے بشار الاسد دور کی 20 شخصیات پر مشتمل فہرست تیار کرلی اور ان شخصیات کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد مانگ لی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹرپول نے مطلوب شخصیات کی گرفتاری میں شام کی عبوری حکومت کے ساتھ تعاون پر رضامندی ظاہر کر دی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیشتر شخصیات پر شامی عوام کے خلاف اجتماعی قتل عام اور بربریت کے سنگین الزامات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1179292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179292/بشار-الاسد-دور-کے-عہدیداروں-کیخلاف-کارروائی-کی-تیاری-فہرست-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com