QR CodeQR Code

کشیدگی میں اضافے پر مبنی ہر اقدام کا ویسا ہی جواب دینگے، انصاراللہ یمن

19 Dec 2024 21:42

یمنی علاقوں پر غاصب صیہونی رژیم کے تازہ ہوائی حملوں کے جواب میں انصار اللہ یمن کے رکن سیاسی بیورو نے اعلان کیا ہے کہ کشیدگی میں اضافے پر مبنی ہر اقدام کا "مقابلہ بمثل" کیا جائیگا!


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے رکن سیاسی بیورو محمد البخیتی نے امریکہ و غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے یمنی شہری مراکز پر ہونے والی بمباری کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ یہ حملے مغرب کی منافقت کو ظاہر کرتے ہیں! محمد البخیتی نے تاکید کی کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یمنی مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم غزہ میں جاری بڑے پیمانے پر نسل کشی کے بھیانک جرائم کے خاتمے تک، کشیدگی میں اضافے پر مبنی ہر اقدام کا "مقابلہ بمثل" کریں گے! انہوں نے تاکید کی کہ غزہ کی حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فلسطینی عوام کے خلاف جاری قتل عام بند اور انہیں خوراک، ادویات و ایندھن کی فراہمی شروع نہیں ہو جاتی۔


خبر کا کوڈ: 1179279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179279/کشیدگی-میں-اضافے-پر-مبنی-ہر-اقدام-کا-ویسا-ہی-جواب-دینگے-انصاراللہ-یمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com