اسرائیل آئے روز لبنانی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، نجیب میقاتی
19 Dec 2024 20:42
لبنان کے عبوری وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ لبنان پر ہونیوالے صیہونی حملوں کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہو رہے ہیں
اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد صیہونی رژیم کے ساتھ جنگ بندی پر فوری طور پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کرنے والے لبنان کے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق، انقرہ میں موجود لبنانی وزیراعظم نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم لبنانی عوام کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر انجام پانے والے اپنے انسانیت سوز حملوں کے ذریعے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی کھلے عام خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک غاصب اسرائیلی رژیم کے انسانیت سوز حملوں کے باعث سنگین معاشی، مالی و انسانی نتائج کے ساتھ روبرو ہے جس نے اسرائیلی حملوں سے شدید نقصانات اٹھائے ہیں جبکہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے!
خبر کا کوڈ: 1179272