QR CodeQR Code

کراچی، ایم اے جناح روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں رواں ماہ دوسری بار آتشزدگی

19 Dec 2024 17:00

ترجمان ریسکیو 1122 نے بیان میں کہا کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، عمارت میں کسی کے پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں ملی جب کہ فوری طور پر عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ ہونے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع کثیر المنزلہ عمارت میں رواں ماہ کے دوران دوسری بار لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آگ پر قابو پالیا گیا اورکولنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے کہا کہ رمپا پلازہ میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی اسنارکل سمیت 4 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، عمارت میں کسی کے پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں ملی جب کہ فوری طور پر عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ ہونے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔


خبر کا کوڈ: 1179243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179243/کراچی-ایم-اے-جناح-روڈ-پر-کثیرالمنزلہ-عمارت-میں-رواں-ماہ-دوسری-بار-ا-تشزدگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com