QR CodeQR Code

پنجاب کابینہ کی پاراچنار کے عوام کیلئے ادویات اور دیگر سامان بھیجنے کی منظوری

19 Dec 2024 16:13

مریم نواز نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے گا۔ پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ نے پاراچنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اور دیگر سامان بھیجنے سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21واں اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ نے پاراچنار کے عوام کے لیے امدادی سامان فوری طور پر بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ مریم نواز نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے گا۔ پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں وفد کو ملنے والی غیر معمولی پذیرائی پنجاب کے عوام کے لیے باعث فخر ہے، چین نے 1.6ارب انسانوں کو اپنی طاقت بنا کر ترقی کی اور چین کی ترقی قابل تقلید مثال ہے، ہم بھی محنت کر وہ سب حاصل کرسکتے ہیں۔ چین کے اسکولوں، اسپتالوں اور روڈز پر کوئی کاغذ تک پڑا ہوا نہیں دیکھا۔


خبر کا کوڈ: 1179230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179230/پنجاب-کابینہ-کی-پاراچنار-کے-عوام-کیلئے-ادویات-اور-دیگر-سامان-بھیجنے-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com