QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر سے افغان سفیر کی ملاقات

19 Dec 2024 16:07

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان سفیر سردار احمد شکیب نے ملاقات کی۔ اسد قیصر اور افغان سفیر سردار احمد شکیب نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا سرحد کی دونوں جانب کی عوام کے درمیان محبت اور باہمی احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے، عمران خان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور پاک افغان تعلقات اور تجارت کے فروغ پر زور دیا ہے۔ تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ افغانستان کے ساتھ مزید تعلقات کو فروغ دی گی۔ طورخم بارڈر ٹریڈ، ویزا پالیسی اور سینٹرل ایشیاء ممالک کے ساتھ تجارت کو خصوصی بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1179228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179228/پی-ٹی-آئی-کے-رہنماء-اسد-قیصر-سے-افغان-سفیر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com