QR CodeQR Code

امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کا کوئی اختیار نہیں، حافظ نعیم الرحمان

19 Dec 2024 16:03

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ امریکہ پوری دنیا میں لاکھوں انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے اور دنیا بھر میں پراکسی لڑنے والا امریکہ پاکستانی کمپنیوں کی بات کر رہا ہے۔ پاکستان کو فلسطین میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ امریکہ نے عراق اور دیگر ممالک میں لاکھوں افراد کو قتل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کا کوئی اختیار نہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کا کوئی اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا میں لاکھوں انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے اور دنیا بھر میں پراکسی لڑنے والا امریکہ پاکستانی کمپنیوں کی بات کر رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو فلسطین میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ امریکہ نے عراق اور دیگر ممالک میں لاکھوں افراد کو قتل کیا۔


خبر کا کوڈ: 1179226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179226/امریکہ-کو-پاکستانی-کمپنیوں-پر-پابندیوں-کا-کوئی-اختیار-نہیں-حافظ-نعیم-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com