QR CodeQR Code

مختلف ممالک میں کئی سوشل میڈیا ایپس پر پابندیاں ہیں، طلال چوہدری

19 Dec 2024 12:25

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ ملک میں سوشل میڈیا کو صحیح طریقے سے ریگولیٹ نہیں کیا گیا، پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں انٹرنیٹ سے متعلق شکایت دور ہو جائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں کئی سوشل میڈیا ایپس پر پابندیاں ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا کو صحیح طریقے سے ریگولیٹ نہیں کیا گیا، پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بڑے فیصلوں پر تمام اتحادی جماعتیں آن بورڈ ہوتی ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین کی ضرورت ہے، یہ اظہارِ رائے پر پابندی نہیں، ہم آزاد اظہارِ رائے کے ساتھ کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1179175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179175/مختلف-ممالک-میں-کئی-سوشل-میڈیا-ایپس-پر-پابندیاں-ہیں-طلال-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com