QR CodeQR Code

بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، 3 نیوی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

19 Dec 2024 03:02

رپورٹ کے مطابق نیل کمل نامی کشتی سیاحوں کو لے کر ممبئی کے قریب ایلیفنٹا آئی لینڈ جا رہی تھی۔ انڈین کوسٹ گارڈز کی طرف سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران بچائے جانے والے افراد میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی بحریہ کو اسپیڈ بوٹ کا تجربہ مہنگا پڑ گیا، تجربے کے دوران اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 نیوی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا نیوز کے مطابق بھارتی بحریہ کا اسپیڈ بوٹ کا تجربہ ناکام رہا اور ٹرائل کے دوران بوٹ سیاحوں کی کشتی سے ٹکرا گئی۔ بھارتی نیوی کی اسپیڈ بوٹ اور کشتی کی ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے اور 101 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی بحریہ کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیل کمل نامی کشتی سیاحوں کو لے کر ممبئی کے قریب ایلیفنٹا آئی لینڈ جا رہی تھی۔ انڈین کوسٹ گارڈز کی طرف سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران بچائے جانے والے افراد میں سے 4 کی حالت نازک ہے


خبر کا کوڈ: 1179140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179140/بھارتی-بحریہ-کی-اسپیڈ-بوٹ-مسافر-کشتی-سے-ٹکرا-گئی-3-نیوی-اہلکاروں-سمیت-13-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com