QR CodeQR Code

پاکستان کے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس پر بھی پابندی عائد

امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیوں لگا دیں

19 Dec 2024 01:27

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی اقدام بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہے، مذکورہ کمپنیوں نے میزائل پروگرام کے لئے آلات کے حصول میں سہولت فراہم کی، تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں یا ان کی ترسیل کے ذرائع کے پھیلاؤ پر کارروائی کی جائے گی، امریکا پھیلاؤ اور متعلقہ خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں تعاون کرنے والی 4 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا ان پابندیوں کیلئے پاکستان کے 4 اداروں کو نامزد کر رہا ہے، مذکورہ کمپنیوں میں نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس، ایفیلیئٹس انٹرنیشنل، اختر اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، اور راک سائیڈ انٹرپرائز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی اقدام بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہے، مذکورہ کمپنیوں نے میزائل پروگرام کے لئے آلات کے حصول میں سہولت فراہم کی، تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں یا ان کی ترسیل کے ذرائع کے پھیلاؤ پر کارروائی کی جائے گی، امریکا پھیلاؤ اور متعلقہ خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ پابندیاں 4 ایسی کمپنیوں پر لگائی گئی ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ان ہتھیاروں کے پھیلاؤ یا ترسیل میں معاون ہیں۔اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کا نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس جو پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کا ذمہ دار ہے اس پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس نے میزائل پروگرام آگے بڑھانے کیلئے اشیاء حاصل کیں۔ واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں تعاون کرنے والے ادارورں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1179134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179134/امریکا-نے-پاکستان-کے-بیلسٹک-میزائل-پروگرام-پر-مزید-پابندیوں-لگا-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com