QR CodeQR Code

مسلح ونگ کو شامی افواج میں ضم کرینگے، کرد شام کا حصہ ہیں، ملک تقسیم نہیں ہوگا، ہیئت تحریر الشام

18 Dec 2024 21:46

ابو قصریٰ نے امریکا اور دیگر مغربی ممالک سے ایچ ٹی ایس اور اسکے رہنماء احمد الشرع پر سے دہشتگردی کا لیبل ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیبل ناانصافی ہے اور تنظیم بالآخر ریاستی اداروں میں ضم ہو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ہیئت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے فوجی سربراہ مرہف ابو قصریٰ نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم اپنے مسلح ونگ کو تحلیل کرے گی اور شام کی مسلح افواج میں ضم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کرد عوام شامی عوام کا حصہ ہیں، شام تقسیم نہیں ہوگا اور کوئی وفاقی نظام نافذ نہیں ہوگا۔ مرہف ابو قصریٰ نے فوجی مقامات پر اسرائیلی حملوں اور جنوبی شام میں دراندازی کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہم اس مسئلے کے حل کے لیے عالمی برادری سے مدد کی درخواست کرتے ہیں۔ ابو قصریٰ نے امریکا اور دیگر مغربی ممالک سے ایچ ٹی ایس اور اس کے رہنماء احمد الشرع پر سے دہشت گردی کا لیبل ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیبل ناانصافی ہے اور تنظیم بالآخر ریاستی اداروں میں ضم ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1179132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179132/مسلح-ونگ-کو-شامی-افواج-میں-ضم-کرینگے-شام-کا-حصہ-ہیں-ملک-تقسیم-نہیں-ہوگا-ہیئت-تحریر-الشام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com