QR CodeQR Code

10 ارب کی بولی کوئی سنجیدہ پیشکش نہیں تھی، ترجمان پی آئی اے

18 Dec 2024 21:59

حالیہ گفتگو میں پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ ایئرلائن کی خدمات پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ معیار کی حامل ہیں اور مستقبل میں اسے عالمی مارکیٹ میں زیادہ بولیاں ملنی چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی 10 ارب روپے کی بولی کوئی سنجیدہ پیشکش نہیں تھی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایئرلائن اب عالمی سطح پر اپنی معیاری خدمات اور آپریشنز کے ذریعے دنیا کی دیگر ایئر لائنسز سے مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ ایئرلائن کی خدمات پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ معیار کی حامل ہیں اور مستقبل میں اسے عالمی مارکیٹ میں زیادہ بولیاں ملنی چاہئیں۔ عبداللہ حفیظ خان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں 10 ارب کی بولی کوئی سنجیدہ پیشکش نہیں تھی، اور پی آئی اے کو اس سے کہیں زیادہ بولی ملنی چاہیئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے نے اس سال تقریبا 200 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی ہے، جو ایئرلائن کے مستحکم مالی نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو غیر ملکی پروازوں کے لیے اجازت مل چکی ہے اور مارچ سے مانچسٹر، برمنگھم اور لندن کے آپریشنز کا آغاز ہوگا، یورپی یونین کی جانب سے سخت آڈٹ کلیئر کرنے کے بعد پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ میں اپنے آپریشنز کی بحالی کی طرف اہم قدم اٹھایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یورپ کے لیے پہلی فلائٹ 10 جنوری کو روانہ ہوگی اور اس کے بعد پی آئی اے کا آپریشن مزید وسعت پائے گا، ہم ایک محفوظ اور پروفیشنل فلائٹ آپریٹر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1179108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179108/10-ارب-کی-بولی-کوئی-سنجیدہ-پیشکش-نہیں-تھی-ترجمان-پی-آئی-اے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com