حکمران ملک لوٹ کر بھی کھا رہے ہیں تنخواہیں بھی بڑھا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
18 Dec 2024 21:51
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے بوٹ پالش کر کے فارم 47 سے اقتدار حاصل کرنے والے عوام کے نمائندے نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو مسجد سمجھ کر حفاظت کرنے والوں کا راستہ روکتی اور لٹیروں کو قوم کے سروں پر سوار کر دیتی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بوٹ پالش کر کے فارم 47 سے اقتدار حاصل کرنے والے عوام کے نمائندے نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو مسجد سمجھ کر حفاظت کرنے والوں کا راستہ روکتی اور لٹیروں کو قوم کے سروں پر سوار کر دیتی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام بجلی کے بم برداشت کر رہے ہیں، لوگ اشیائے خورونوش خریدنے کی سکت نہیں رکھتے، پنجاب اسمبلی میں بیٹھے نام نہاد عوامی نمائندوں نے اپنی تنخواہوں میں کئی سو گنا اضافہ کر لیا، اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں، حکمران ملک لوٹ کر بھی کھا رہے ہیں تنخواہیں بھی بڑھا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1179107