اسحاق ڈار کی سید عباس عراقچی سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
18 Dec 2024 19:05
قاہرہ میں ڈی 8 وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ایرانی و پاکستانی وزرائے خارجہ کی ہونے والی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزرائے خارجہ نے فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کی توثیق کی۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات ڈی 8 وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی، وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، راہنماؤں نے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزرائے خارجہ نے عوام سے عوام کے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزرائے خارجہ نے فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کی توثیق کی۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: 1179092