انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیا؟ اتنی بدحالی کبھی نہیں دیکھی، شازیہ مری حکومت پر برس پڑی
18 Dec 2024 17:52
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کر دیا گیا، وزارت بدحالی کا شکار ہے، یہ کون سی فائر وال ہے ہم کس سے جواب لیں۔؟
اسلام ٹائمز۔ سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر اہم اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کر دیا گیا، وزارت بدحالی کا شکار ہے، یہ کون سی فائر وال ہے ہم کس سے جواب لیں۔؟ شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ مجھے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل لانے پر ہنسی آ رہی تھی، انٹر نیٹ ہے نہیں اور یہ بل ڈیجیٹل نیشن کا لا رہے ہیں۔
پی پی پی کے عبدالقادر پٹیل نے سوال کیا کہ انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیا گیا۔؟ آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہو گیا، اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی جتنی اب ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ جونہی کہے گی حالات ٹھیک ہیں ہم ایکس کھول دیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1179069