QR CodeQR Code

کراچی میں ڈاکو پستول پھینک کر معافی مانگتا رہا، پولیس نے گولیاں چلا دیں

18 Dec 2024 15:09

مبینہ ملزم پولیس کو دیکھ کر پستول پھینکتا ہے، لیکن اہلکار فائرنگ کر دیتا ہے۔ مبینہ ملزم موٹر سائیکل سے گر جاتا ہے، اس کے باوجود دوسرا اہلکار مسلسل فائرنگ کرتا رہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نیو ایم اے جناح روڈ پردہ پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح جمشید کوارٹرز تھانے کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ پردہ پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مبینہ موٹر سائیکل اسنیچر منیر ولد بلال کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں مبینہ ملزم منیر کو موٹر سائیکل پر اور دوسری موٹر سائیکل پر اہلکاروں کو تعاقب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مبینہ ملزم پولیس کو دیکھ کر پستول پھینکتا ہے، لیکن اہلکار فائرنگ کر دیتا ہے۔ مبینہ ملزم موٹر سائیکل سے گر جاتا ہے، اس کے باوجود دوسرا اہلکار مسلسل فائرنگ کرتا رہتا ہے، ہلاک ملزم منیر ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتا رہا، پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے کے بجائے اس پر تشدد کرتا ہے۔

ہلاک مبینہ ملزم آخر تک معافیاں مانگتا رہا، اس کے باوجود پولیس اہلکار نے اس پر گولیاں چلائیں، واقعہ کے بعد شہریوں کا ہجوم جمع ہو جاتا ہے۔ جمشید کوارٹر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک مبینہ ملزم عادی جرائم پیشہ تھا، جو موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ہلاک ملزم کے ساتھیوں مظفر چانڈیو اور نادر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ہلاک ملزم کے خلاف گلبرگ، شاہراہِ نور جہاں اور گلستان جوہر میں مقدمات درج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1179020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179020/کراچی-میں-ڈاکو-پستول-پھینک-کر-معافی-مانگتا-رہا-پولیس-نے-گولیاں-چلا-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com