QR CodeQR Code

وفاق المدارس کا مدارس بل کیلئے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

18 Dec 2024 09:36

مفتی تقی عثمانی کی زیرصدارت وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے فیصلوں اور موقف کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے اجتماعات اور مدارس کے سالانہ پروگراموں میں عوام کو موقف سے آگاہ کیا جائیگا۔ مجلس عاملہ نے مطالبہ کیا کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے، لہٰذا فی الفورگزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس نے مدارس بل کی راہ میں روڑے اٹکانے کیخلاف ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مفتی تقی عثمانی کی زیرصدارت وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے فیصلوں اور موقف کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے اجتماعات اور مدارس کے سالانہ پروگراموں میں عوام کو موقف سے آگاہ کیا جائیگا۔ مجلس عاملہ نے مطالبہ کیا کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے، لہٰذا فی الفورگزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ہمیں مدارس کے معاملات میں رکاوٹیں اور تاخیری حربے قبول نہیں۔

مجلس عاملہ نے کہا کہ مدارس کے تمام حقیقی بورڈز اور تنظیمیں ایک پیج پر ہیں، جملہ مسائل فوری حل کئے جائیں۔ مجلس عاملہ نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کی باہمی مشاورت سے مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ وفاق المدارس کی مجلس عاملہ نے تعلیمی اور امتحانی امور پر بھی متعدد فیصلے کئے۔ اجلاس میں جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے بطور خاص شرکت کی۔ واضح رہے کہ مدارس بل پر صدر مملکت کے اعتراضات کے بعد گزشتہ روز اتحاد تنظیمات مدارس کے اجلاس میں کہا گیا کہ صدر نے مقررہ وقت کے بعد اعتراضات عائد کئے ہیں، جن کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی صورت میں بل ایکٹ بن چکا ہے، لہٰذا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1178970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1178970/وفاق-المدارس-کا-مدارس-بل-کیلئے-ملک-بھر-میں-عوامی-رابطہ-مہم-شروع-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com