پی ٹی آئی احتجاج، حکومت نے انسانی جانیں بچانے کیلئے اقدامات کئے، خورشید شاہ
17 Dec 2024 21:46
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ بشری بی بی کے ویڈیو بیان سے نقصان پاکستان کو ہورہا ہے، کسی واحد انسان کو نہیں، ایک وزیر اعلی اپنے صوبے کے لوگوں کو بچانے کے بجائے دوسرے صوبے پر چڑھائی کر رہا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران حکومت نے انسانی جانیں بچانے کیلئے اقدامات کیے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت چلانے کی کوشش کرتے ہیں جو جاری رہے گی، پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ ہم مر کے مار کے مطالبات منوا کے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا کوئی جانی نقصان ہوجائے تو آپ سب ہی الزام لگاتے ہیں کہ حکومت نے اقدامات نہیں کی، حکومت نے احتجاج کے دوران اقدامات انسانیت کو بچانے کیلئے کئے، اقتدار بچانے کیلئے نہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا دوست ملک سعودیہ جو برے وقت میں ہمارے ساتھ آیا، بانی پی ٹی آئی نے جن کی ڈرائیونگ کی، انہوں نے اپنا جہاز بھی دیا، اب ان کے بارے کیا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے بشری بی بی کے ویڈیو بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بیان سے نقصان پاکستان کو ہورہا ہے، کسی واحد انسان کو نہیں، ایک وزیر اعلی اپنے صوبے کے لوگوں کو بچانے کے بجائے دوسرے صوبے پر چڑھائی کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1178898