QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے مخالف والدین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

18 Dec 2024 08:14

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کے مطابق پولیو مہم کیلئے 42 ہزار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے 54 ہزار پولیس اہلکار تعنیات کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، حکومت نے مہم کے دوران بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رواں سال صوبے میں پولیو کے 18 کیسز سامنے آئے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان سے 9، ٹانک سے 3، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2، 2 کیسز جبکہ ضلع مہمند اور نوشہرہ سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبہ بھر میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے تاہم کرم میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم نہیں چلائی جائے گی۔

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کے مطابق پولیو مہم کیلئے 42 ہزار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے 54 ہزار پولیس اہلکار تعنیات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں حالیہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم ملتوی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1178891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1178891/خیبر-پختونخوا-میں-انسداد-پولیو-مہم-کے-مخالف-والدین-کیخلاف-کارروائی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com