صیہونی حکومت کی گولان کی پہاڑیوں پر آبادی دوگنی کرنے کی منظوری
16 Dec 2024 09:27
نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ حکومت نے جنگ شام میں نئے محاذ کھلنے اور آبادی کو دوگنا کرنے کی خواہش کی روشنی میں گولان کی آبادیاتی میں اضافے کے لیے 40 ملین شیکل (ایک کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرز) کے منصوبے کی متفقہ طور پر منظوری دی۔
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ اور الحاق شدہ گولان کی پہاڑیوں پر آباد شہریوں کی تعداد کو دوگنا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کی منظوری کے حوالے سے وزیراعظم کے دفتر نے بتایا۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ حکومت نے جنگ شام میں نئے محاذ کھلنے اور آبادی کو دوگنا کرنے کی خواہش کی روشنی میں گولان کی آبادیاتی میں اضافے کے لیے 40 ملین شیکل (ایک کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرز) کے منصوبے کی متفقہ طور پر منظوری دی۔ اسرائیل نے 1967ء سے گولان کی پہاڑیوں بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے، جو کہ ایک اسٹریٹجک پوزیشن ہے اور اس نے 1981ء میں اس علاقے کو ضم کر لیا تھا جب کہ اس اقدام کی حمایت اور منظوری صرف امریکا کی جانب سے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1178550