QR CodeQR Code

سوسائٹی میں مدرسوں کی رجسٹریشن سے مفادات کا ٹکراؤ ہو گا

مدارس رجسٹریشن بل پر آصف علی زرداری کے اعتراضات سامنے آ گئے

14 Dec 2024 01:56

صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل پر نے اعتراض کیا ہے کہ مدارس کو بحیثیت سوسائٹی رجسٹر کرانے سے ان کا تعلیم کے علاوہ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، نئے بل کی مختلف شقوں میں میں مدرسے کی تعریف میں تضاد موجود ہے، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء کے ابتدائیہ میں مدرسے کا ذکر موجود نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آ گئے۔ صدر مملکت نے پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ آرڈیننس 2001ء اور اسلام آباد کیپٹیل ٹیریٹوری ٹرسٹ ایکٹ 2020ء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ایکٹس کی موجودگی میں نئی قانون سازی ممکن نہیں ہو سکتی۔ انہوں کا کہنا تھا کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء اسلام آباد کی حدود میں نافذ العمل ہے، نئی ترامیم کا اطلاق محض اسلام آباد میں ہونے کے حوالے سے کوئی شق بل میں شامل نہیں۔ صدر مملکت نے اعتراض کیا ہے کہ مدارس کو بحیثیت سوسائٹی رجسٹر کرانے سے ان کا تعلیم کے علاوہ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، نئے بل کی مختلف شقوں میں میں مدرسے کی تعریف میں تضاد موجود ہے، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء کے ابتدائیہ میں مدرسے کا ذکر موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے بل میں مدرسہ کی تعلیم کی شمولیت سے 1860ء کے ایکٹ کے ابتدائیہ کے ساتھ تضاد پیدا ہو گا، اس قانون کے تحت مدرسوں کی رجسٹریشن سے فرقہ واریت کے پھیلاؤ کا خدشہ ہو گا۔ ایک ہی سوسائٹی میں بہت سے مدرسوں کی تعمیر سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہو گا۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ سوسائٹی میں مدرسوں کی رجسٹریشن سے مفادات کا ٹکراؤ ہو گا، ایسے مفادات کے ٹکراؤ سے عالمی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بل کی منظوری سے ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی ادارے پاکستان کے بارے اپنی آراء اور ریٹنگز میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1178182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1178182/مدارس-رجسٹریشن-بل-پر-آصف-علی-زرداری-کے-اعتراضات-سامنے-آ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com