سکیورٹی فورسز کے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران 43 دہشتگرد ہلاک
14 Dec 2024 01:40
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 13 دسمبر کو بلوچستان میں موسیٰ خیل اور پنجگور میں کارروائیاں کی گئیں، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
یسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 43 خوارجی اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کی ہلاکتیں 9 دسمبر سے اب تک مختلف آپریشنز کے دوران ہوئیں، خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائیوں میں ہلاکتیں فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشت گرد گروپوں کیلئے بڑا دھچکا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی رات سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا میں 18 خوارج جہنم واصل کئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 13 دسمبر کو بلوچستان میں موسیٰ خیل اور پنجگور میں کارروائیاں کی گئیں، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1178181