QR CodeQR Code

تمام فرقوں اور مسالک کے مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا، علامہ شبیر میثمی

13 Dec 2024 21:42

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد سے ملاقات کے دوران علماء کرام نے مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دینی مدارس میں اعتدال پسندی کی ترویج اور نوجوان نسل کو صحیح اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے پر اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ شبیر میثمی نے کراچی میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں دونوں مذہبی رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے خلاف متحدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ ہم تمام فرقوں اور مسالک کے مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہمیں اپنی مشترکہ اسلامی اقدار کو یاد رکھنا ہوگا اور اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے قریب آنا ہوگا۔ ملاقات کے دوران دونوں علماء کرام نے مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مشترکہ طور پر عوام میں امن اور بھائی چارے کا پیغام پھیلانے دینی مدارس میں اعتدال پسندی کی ترویج اور نوجوان نسل کو صحیح اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے پر اتفاق کیا۔


خبر کا کوڈ: 1178153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1178153/تمام-فرقوں-اور-مسالک-کے-مسلمانوں-کو-متحد-ہونا-ہوگا-علامہ-شبیر-میثمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com