QR CodeQR Code

سیکولر جماعتوں نے عورتوں کی عزت و ناموس کا جنازہ نکال دیا ہے، راشد نسیم

13 Dec 2024 21:36

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں کئی دہائیوں سے برسر اقتدار رہنے والی پارٹیوں کی اکثریت بھی سیکولر اور مخلوط اجتماعات و جلسوں کو فروغ دے رہی ہیں جبکہ ریاست مدینہ کی دعویدار پارٹی نے تو اس حوالے سے تمام حدیں پار کردیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور ادارہ معارف اسلامی کراچی و لاہور کے نگران راشد نسیم نے ملک میں خواتین کے ساتھ ظلم وزیادتی کے بعدبے دردی سے قتل کرنے کی بڑھتی ہوئی ہولناک وارداتوں پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا خاص طورپر نصف انسانیت خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر ہر صاحب دل کو خون کے آنسورلا رہا ہے، یونیسیف کی ایک حالیہ رپورٹ میں بھی بتایا گیا کہ اٹھارہ سال کی کم عمرکی 37 کروڑ خواتین زیادتی کا شکار ہوچکی ہیں، یہ مادر پدر آزادی، مخلوط معاشرہ اور مغربی تہذیب کی نقالی کا نتیجہ ہے، جس نے خواتین کو ایک ماڈل بنا کر رکھ دیا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راشد نسیم نے کہا کہ پاکستان میں کئی دہائیوں سے برسر اقتدار رہنے والی پارٹیوں کی اکثریت بھی سیکولر اور مخلوط اجتماعات و جلسوں کو فروغ دے رہی ہیں جبکہ ریاست مدینہ کی دعویدار پارٹی نے تو اس حوالے سے تمام حدیں پار کردیں ہیں، اس بگاڑ سے بچنے اور عورت کی عزت و عصمت کے تحفظ کے لیے صدی کے مفکر اسلام سید ابوالاعلیٰ مودودی نے اپنی معرکتہ اعلیٰ کتاب پردہ میں بیان فرما دیا ہے کیونکہ کسی بیماری کے بڑھنے یا پھیلنے پر مزید لاپرواہی نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے، کرونا کی پابندیاں اسکی واضح مثال ہیں، اسی طرح چوری ڈاکہ زنی بڑھ جائے تو چوکیداری نظام کو مضبوط کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1178138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1178138/سیکولر-جماعتوں-نے-عورتوں-کی-عزت-ناموس-کا-جنازہ-نکال-دیا-ہے-راشد-نسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com