گلگت بلتستان، این ڈی ایم اے نے موسم سرما میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی ہدایات جاری کر دیں
13 Dec 2024 08:01
سیاحوں کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ گرم کپڑے، ضروری ادویات، کھانے پینے کے اشیا اور موبائل چارج کرنے کے لئے پاور بنک ساتھ رکھ لیں۔
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گلگت بلتستان میں موسم سرما کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دیں۔ این ڈی ایم اے نے اپنے ایک اعلامیہ میں موسم سرما میں سیاحوں کی آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے لوکل ایڈمنسٹریشن اور ہوٹل مالکان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ لوکل کمیونٹی کے ساتھ مل کر اطلاع، نگرانی فیڈ بیگ کے نظام کو موثر کریں، بروقت اطلاع اور آگاہی مہم سے موسم کی صورتحال، خراب روڈ اور ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر رکھ کر ڈی ڈی ایم اے اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر لوکل کمیونٹی اور سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ: 1178040