QR CodeQR Code

حکومت کی گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن ہم اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے، جے یو آئی

13 Dec 2024 01:33

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جے یو آئی ہی 2018 کے الیکشن کے خلاف تحریک چلارہی تھی، جو کام پی ٹی آئی سے کروائے گئے، وہی آج کی حکومت سے کروائے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سینیٹر مولانا عبدالواسع نے مدارس بل منظور نہ کیے جانے کی صورت میں وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کا عندیہ دیے ہوئے کہا ہے کہ اگر مدارس کے حوالے سے یہی سلسلہ جاری رہا تو ہم اسلام آباد آئیں گے، آپ گولیاں چلائیں گے اور آپ کی گولیاں ختم ہوجائیں گی، ہم واپس نہیں جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جے یو آئی ہی 2018 کے الیکشن کے خلاف تحریک چلارہی تھی، جو کام پی ٹی آئی سے کروائے گئے، وہی آج کی حکومت سے کروائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اگر مذاکرات کی بات کر رہی ہے، تو آپ اس کو طعنے کیوں دے رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی حکومت اپنے اختیار میں نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہا کہ 26ویں ترمیم پاس کروائی گئی لیکن مدارس والی ترمیم ابھی تک وہیں پر ہیں، ہمیں پہلے بھی کہا جاتا تھا آپ کے ساتھ دھوکا ہوگا۔ سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ پارلیمنٹ کے طے شدہ بل پر آپ دھوکا دے رہے ہیں تو پی ٹی آئی آپ پر کیسے یقین کرلے گی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا وہی حال ہوگا جو پی ٹی آئی کا ہو رہا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سینیٹر نے کہا کہ وہ اس لئے ان کو جیلوں میں ڈالتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں ہمارے کندھوں پر بیٹھ کر آتے ہیں اور آنکھیں بھی ہمیں دکھاتے ہیں۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اگر مدارس پر یہی سلسلہ جاری رہا تو ہم اسلام آباد آئیں گے، ہم اسلام آباد آئیں گے، آپ گولیاں چلائیں گے اور آپ کی گولیاں ختم ہوجائیں گی ہم واپس نہیں جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1178014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1178014/حکومت-کی-گولیاں-ختم-ہوجائیں-گی-لیکن-ہم-اسلام-ا-باد-سے-واپس-نہیں-جائیں-گے-جے-یو-ا-ئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com