پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے، فیصل واوڈا
12 Dec 2024 23:30
نجی ٹی وی سے بات چیت میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم شام کی ویڈیوز کو تبدیل کرکے پاکستان کے حالات سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے، ایسے میں مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی جتنا بھی ابہام ڈالے، حکومت انہیں مذاکرات کی میز پر بٹھائے۔
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔ سماء نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم شام کی ویڈیوز کو تبدیل کرکے پاکستان کے حالات سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے، ایسے میں مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی جتنا بھی ابہام ڈالے، حکومت انہیں مذاکرات کی میز پر بٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیاٹیم بانی کو نقصان پہنچا رہی ہے، بانی کو ان کی اہلیہ اور حواریوں سے جان کا خطرہ ہے، پندرہ دسمبر کے بعد پانچ ممالک میں جا کر حقائق سے آگاہ کروں گا۔
خبر کا کوڈ: 1177986