QR CodeQR Code

شمالی غزہ میں تباہی کی شدت ناقابل تصور ہے، آئرش سفارتکار

12 Dec 2024 01:29

غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، صیہونی حملوں میں تقریباً 45 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں آئرلینڈ کے نمائندے نے بدھ کے روز اپنے بیان میں شمالی غزہ کی پٹی میں بدترین انسانی صورتحال پر تنقید کی۔ فارس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ میں قحطی پھیل رہا ہے اور اس علاقے میں تباہی کی شدت ناقابل تصور ہے۔ صیہونی فوج گزشتہ ایک سال سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ کیے ہوئے ہے اور اس علاقے کے کئی رہائشی علاقوں کو تباہ کر چکی ہے۔

غزہ کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر کے مطابق، اسرائیل نے اب تک غزہ کے شہریوں پر 85 ہزار ٹن بم گرائے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، صیہونی حملوں میں تقریباً 45 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ بین الاقوامی اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی دوبارہ تعمیر اور ان بموں کو ناکارہ بنانا جو اب تک پھٹے نہیں ہیں، کئی سالوں کا وقت لے گا۔


خبر کا کوڈ: 1177869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177869/شمالی-غزہ-میں-تباہی-کی-شدت-ناقابل-تصور-ہے-آئرش-سفارتکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com